ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوغان کہتے ہیں کہ ہم اس وقت صہیوبی لابی کی شدید زد میں ہیں۔ ہم پر ہر طرف سے حالات کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
لیکن ہم صہیونی ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔ ہم اپنے غزہ کے بہن بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ اور ہم نے بہر صورت اسرائیل کے ساتھ تجارت کو بھی بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیا میں موجود کرد علیحدگی پسندوں کی طرف سے ترکیا کے بعض علاقوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ جن کے بعد ترکیا نے شام اور عراق کے کرد علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
ترکیا کے بعض ذمہ داران نے غیر رسمی طور پر کہا ہے کہ کرد علیحدگی پسندوں کے حملوں کے پیچھے اسرائیلی لابی کام کر رہی ہے۔ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔