پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے روسٹروم پر رونے کو سیاسی حکمت عملی قرار دے دیا
عظمی بخاری نے کہا، ہم نے بھی کیس بھگتے ہیں اور جیلیں کاٹی ہیں۔ لیکن ہم روتے نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز جو کہ اس وقت پنجاب کی وزیر اعلی ہیں، قید کے دوران جس اذیت سے گزریں اس کی مثال پیش کرنا ناممکن ہے۔
ہم نے ان کی آنکھیں سوچی ہوئی تو دیکھیں ہیں لیکن انھیں روتے ہوئے نہیں دیکھا۔