صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آج صبح ریلوے سٹیشن پر ہونے والے ایک دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جعفر ایکپریس کی روانگی کے وقت ہوا، جس وقت تمام مسافر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔
ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی جوان بھی اس سٹیشن کو نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں فوجی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔
پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری کرلی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد، مزدور بچے اور خواتین ہیں۔ دہشت گرد بالکل قابل رحم نہیں۔