ہیتھرو ہوائی اڈہ طے شدہ بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے، اسی طرح بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ترجمان کا کہنا ہے ہم اس سے بھی زیادہ شئیر خریدنا چاہتے تھے لیکن کچھ پالیسیوں کی وجہ سے فی الحال اسی پر اکتفاء کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں مالوف کولا کے نام سے ایک نیا ڈرنک برینڈ بھی لانچ کیا ہے جسے کھجور کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا ہے۔
جبکہ اسی ادارے نے پچھلے سال اونٹنی کے دودھ سے تیار ہونے والی مختلف پروڈکٹس کی کمپنی بھی لانچ کی تھی۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ان کا ہمارا ارادہ ہے یورپ میں مزید سرمایہ کاری کریں اور دنیا کے لیے بہتر مواقع کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تعمیر و ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں کے لیے دنیا بھی جگہ اور توجہ حاصل کرنی ہے۔