ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ جنگ بندی کے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک حکام نے امریکی دعوے کو "غلط” قرار دیا اور واضح کیا کہ وہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے بات چیت نہیں کریں گے، جنہیں وہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے منسلک دہشت گرد گروپ سمجھتے ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پی کے کے اور وائے پی جی ہتھیار نہ ڈالیں اور شام سے نکل نہ جائیں۔ ترک وزیر خارجہ حاکان فدان نے امریکی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی مداخلت قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور اگر شام کی نئی حکومت غیر ملکی جنگجوؤں کو نکالنے میں ناکام رہی تو ترکی مزید اقدامات کرے گا۔
ہفتہ 20 جمادی الثانی 1446 ■ 21 دسمبر 2024
🗲تازہ ترین
- اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، فرانسیسی شہری گرفتار
- مجھے ایسی بیماری لاحق ہوگئی تھی کہ روزانہ موت کی دعا کرتا تھا : یو یو ہنی سنگھ
- سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، ماسٹر مائنڈز کو بھی سزائیں دینا ہوں گی : آئی ایس پی آر
- وزیر اعظم نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے، جلد مطالبات پورے ہوں گے : مولانا فضل الرحمن
- صدر زرداری اور سعودی شوریٰ اسپیکر کی اسلام آباد میں باہمی تعلقات پر گفتگو