سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر کراچی سے عمرہ کے لیے جانے والے 3 عمرہ زائرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان زائرین کے سامان سے جنسی طاقت کے مخصوص کیپسول بر آمد ہوئے ہیں۔
گرفتار کیے گئے زائرین نے سعودی حکام کو بتلایا کہ یہ کیپسول ان کے نہیں ہیں بلکہ یہ کیپسول کراچی سے ٹریول ایجنٹ نے ان کے سامان میں رکھے تھے۔
یہ کیپسول یہاں آگے ایک آدمی نے ہم سے وصول کرنے تھے۔
سعودی حکام نے زائرین کی نشاندہی پر وہ آگے والا آدمی بھی گرفتار کرلیا ہے اور پاکستانی حکومت سے کراچی کے مذکورہ ٹریول ایجنٹ کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔