جنوب مغربی ترکی میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق، یہ ایمبولینس ہیلی کاپٹر موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہاسپٹل سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ٹیک آف کر رہا تھا، جس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی ورکر سوار تھے۔ ٹیک آف کے بعد فوراً یہ ہیلی کاپٹر ہسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا اور قریبی احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر انطالیہ جانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن شدید دھند نے اس کی پرواز کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ خراب موسم کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز پرواز نہیں کر سکا تھا اور شدید دھند کے باوجود پرواز کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے، حادثے کے دوران عمارت کے اندر یا زمین پر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں، اور وزارت صحت نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے