سوشل میڈیا پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکندے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ،پاکستان نے ہمارے ساتھ سازش کی ہے ۔انہوں نے ڈیسالٹ کمپنی کے ساتھ مل کے ہمیں بیوقوف بنایا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کمپنی کو بھاری رشوت دی ہے جس کے بدلہ میں ہمیں ناکارہ اور گھٹیا جہاز بکوا دیئے ،جنہیں چینی جہازوں نے مار گرایا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ بدمعاشی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ آپریشن "بنیان مرصوص” کے تحت پاکستان نے ہماری مخصوص جگہوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان نے معتدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے اُدھم پور ایئربیس کے علاوہ پٹھان کوٹ ایئر بیس اور سرسہ ایئر بیس کو تباہ کر دیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سورت گڑھ ایئر فیلڈز ،براہموس اسٹوریج سائٹ،بھارتی برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ اوراُڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ و برباد کر دیا۔
7 مئی کی رات جب بھارت نے پاکستان پر حملے کیے تو پاکستان نے بھارت کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائلی حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام جنگی طیاروں کو مار گرایا ۔
پاکستان نے بھارت کے 5 طیاروں کو تباہ کیا جس میں جدید طرز کا فرانسیسی طیارہ رافیل شامل بھی تھا ۔7 مئی کی رات کو پاکستان نے دشمن کی ناپاک سازش کو خاک میں ملا دیا۔