اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ کے فلور پر جرات مندانہ خطاب کرتے ہوئے ملکی دفاع کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں اور دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، کیونکہ دشمن کو جواب بھی منہ توڑ چاہیے اور تیاری بھی فول پروف ہونی چاہئے
ہم نے دشمن کے 285 فوجی مارے یہ کمزور پاکستان نہیں ہے۔سینیٹر واوڈا نے انکشاف کیا کہ پاک فوج نے دشمن کے 285 اہلکاروں کو جہنم واصل کیا، اور یہ سب کچھ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایات پر ہوا کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔واوڈا کا کہنا تھایہ ہے پاکستان کی فوج طاقتور، بااخلاق، اور وطن کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر بھی افواج پاکستان کے بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا، کیونکہ اب ترقیاتی منصوبے بعد میں، دفاع پہلےضروری ہے
انہوں نے زور دیا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اپوزیشن کو آن بورڈ لے کر ایک قومی دفاعی حکمت عملی مرتب کرے۔
یہ ہماری کمزوری نہیں، جنگ کا منطقی انجام چاہتے ہیں۔واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان سیز فائر کا احترام کرتا ہے، لیکن یہ ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے غلط فہمی پال رکھی ہے تو ہم نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کر دیا ہے۔
کمیٹی میں اپوزیشن کو شامل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔سینیٹر نے زور دیا کہ اگر حکومت واقعی مخلص ہے تو اپوزیشن کو بھی دفاعی بجٹ اور قومی سلامتی کمیٹی میں شامل کرے تاکہ پورا پاکستان ایک پیج پر آ جائے۔