ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوش خبری ۔ مشرق وسطیٰ میں بہت سی ایئر لائنز کمپنیوں میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملازمت کے مواقع فراہم کرتے ہوئےاتحاد ایئر ویز اور ایمریٹس نے نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز نے 2025 کے اختتام تک مزید 1500 افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ ادارہ کئی بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور مزید بھی اس عمل کے لئے کوشاں ہے۔
اتحاد ایئر ویز قبل ازیں 2025 کے آغاز میں بھی ایک ہزار 685 سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔اگر ہم موجودہ صورتحال میں ملازمین کی بات کریں تو ان کی تعداد تقریبا 12ہزار پر مشتمل ہے،جو کہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اور ایئر لائن کو بہتر بنائے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ کا خیال ہے کہ 2025 سے لے کر 2030 تک ملازمین کی تعداد تقریبا دوگنا ہوسکتی ہے۔
چیف ہیومن ریسورسز آرگنائزیشن ڈیویلپمنٹ اینڈ اثاثہ جات ڈاکٹر نادیہ بستاکی کا کہنا ہے کہ اتحاد کو پائلٹس، کیبن کریو انجینئرز جیسے اسٹاف کی ضرورت ہے۔
دبئی کی مشہور ایئر لائن ایمریٹس عالمی سطح پر توسیع کی پالیسی کے تحت نئے کیبن کریو کی تلاش میں پیش رفت کر رہی ہے۔جس کے لیے ایمریٹس نے عمان کے دارالحکوت مقسط کا اوپن ڈے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
ایمریٹس کی جانب سے پیش کیے جانے والی مراعات بھی خاصی پرکشش ہیں۔ اس میں ٹیکس کے علاوہ، بنیادی تنخواہ 4,430 درہم ماہانہ، فلائنگ الاؤنس درہم 63.75 فی گھنٹہ (80 تا 100 گھنٹے ماہانہ)، اور اوسط کل ماہانہ تنخواہ درہم 10,170 شامل ہے۔ اس کے علاوہ دبئی میں فرنشڈ رہائش، کمپنی کی جانب سے ٹرانسپورٹ، جامع انشورنس، سالانہ چھٹی کے لیے واپسی ٹکٹ، ہوٹل میں قیام اور لی اوور الاؤنسز، رعایتی سفر اور کارگو فوائد، اور ایمریٹس پلاٹینم کارڈ بھی دیا جاتا ہے جس کے ذریعے عالمی سطح پر مختلف ریٹیل، ریستوراں، کلینکس اور دیگر جگہوں پر رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ مواقع ان تمام افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہیں جو ہوابازی کے شعبے میں باعزت اور بین الاقوامی معیار کی ملازمت کے خواہشمند ہیں۔