ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد رواں برس حج 4 جون (منگل)سے شروع ہوگا، جبکہ یومِ عرفہ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کو 29 ذو القعدہ کو چاند دیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع فوری طور پر قریبی عدالت کو دیں۔
رواں برس حج کا آغاز 4 جون کو ہو گا، جب دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج خیموں کے شہر ‘منیٰ’ میں جمع ہوں گے۔ 5 جون کو وہ یومِ عرفہ کے روحانی لمحات گزاریں گے، جہاں میدان عرفات میں خطبہ حج دیا جائے گا۔
ان خوشیوں بھرے دنوں کے پیش نظر سعودی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے ہفتہ بھر کی عید تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس سے لاکھوں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فائدہ ہو گا۔
یاد رہے کہ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حرمِ مکہ میں جمع ہو کر اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں۔