ترکیہ میں عید الضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے دوران حادثات کا انبار لگ گیا، جب جانور ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار 37افراد مختلف نوعیت کی چوٹیں لگنے کے باعث اسپتالوں میں پہنچ گئے۔ ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق انقرہ میں 1049، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب شہریوں نے بغیر کسی پیشہ ورانہ تربیت کے خود جانور ذبح کرنے کی کوشش کی۔
ترک وزیر صحت نے شہریوں پر زور دیا کہ قربانی جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کے دوران غیر ضروری چوٹوں سے بچنے کے لیے تربیت یافتہ قصائیوں کی خدمات حاصل کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی موقع پر قریب 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی آگاہی کی ابھی بھی سخت ضرورت ہے۔ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا نہ صرف صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے بلکہ خوشیوں کو غم میں بھی بدل سکتا ہے۔