پاکستان کے نائب وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کا قلم دان رکھنے والے اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی زیر اہتمام فلسطین کانفرنس میں شریک ہونے کے لئے اگلے ہفتے نیو یارک جائیں گے۔اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام بھی اُن کے ساتھ ہوں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی اس کانفرنس کا مقصد فلسطین کے لیے امن اور سلامتی قائم رکھنا ہے۔اور یہ کانفرنس منگل کے روز ہوگی۔
اقوام متحدہ کی یہ کانفرنس 17 جون سے 19 جون تک جاری رہے گی۔ جس میں فلسطین کے لیے پر امن حل کے لئے بات چیت کی جائے گی۔اور دونوں ریاستوں کیلئے امن و سلامتی سے رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔جس کی تحت اسرائیل اور فلسطین دونوں کو بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت رہنے کا حق حاصل ہوگا۔
اقوام متحدہ کی یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔ لہٰذا یہ کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے، جب اسرائیلی جنگ ہوئے تقریباً 21 ماہ ہو چکے ہیں اور 54 ہزار سے زائد فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
اسحاق ڈار کی اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے دوسرے ملکوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دو ریاستی حل کا موقف اختیار کیا ہے۔اور پاکستان نے اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے اور فلسطین کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑا ہے۔پاکستان کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدات کے ذریعے امن و سلامتی کا قیام ہے۔