لیکسنگٹن/امریکہ: چینی ثقافت میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے "فارچیون کوکی” نے واقعی ایک امریکی خاتون کی زندگی بدل دی۔ کیتھی بیلی نامی خاتون نے اسی روایتی بسکٹ میں چھپے "لکی نمبرز” کے ذریعے 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، کیتھی بیلی نے اپنے قریبی چینی ریستوران سے کھانے کے بعد ملنے والے فارچیون کوکی بسکٹ میں درج "خوش نصیب اعداد” کو استعمال کرتے ہوئے کینٹکی لاٹری ٹکٹ خریدا۔ جب لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا تو حیرت انگیز طور پر وہی نمبر کامیاب قرار پائے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ "جب مجھے لاٹری جیتنے کی اطلاع ای میل کے ذریعے ملی، تو پہلے پہل یقین ہی نہیں آیا۔ لیکن جیسے ہی تصدیق ہوئی، میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔”
فارچیون کوکی ایک ایسا بسکٹ ہوتا ہے جو کھانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے اور اس میں چھپی چٹ پر کوئی مثبت جملہ، پیش گوئی یا لکی نمبر درج ہوتا ہے۔ اگرچہ اس روایت کا آغاز چین سے منسوب ہے، لیکن اس کی اصل شہرت مغربی دنیا میں چینی کھانوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
کینٹکی لاٹری حکام نے بھی خاتون کی جیت کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے اسے قسمت کی حیران کن مثال قرار دیا ہے۔