پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔پچھلے 14 ماہ سے جس پہلو پر کام کر رہے تھے اس میں کامیابی ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔