لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے ملک میں شدید مہنگائی کے باعث زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکومتوں مجبور کیا جائے کہ وہ کم از کم تنخواہ 1000 ڈالرز کے مساوی مقرر کریں۔
درخواست گزار نے لکھا ہے کہ ملک میں مزدور کی تنخواہ 37 ہزار ہے جبکہ اخراجات لاکھوں میں ہیں۔ اس میں قصور وار مزدور نہیں حکومتی پالیسیاں ہیں۔
لھذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جس طرح مہنگائی کرتی ہے اور جس طرح اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، اسی طرح تنخواہیں بڑھانا بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
درخواست گزار نے لکھا کہ کم از اکم ایک ملازم کی تنخواہ 1000 ڈالرز کے مساوی مقرر کی جانی چاہیے۔