اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں 4 کارروائیاں کیں، جن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 49 کلو گرام منشیات برآمد کیں۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 54 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
ایک کارروائی راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب کی گئی، جہاں ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ، گوجرانوالہ میں نیو محمد آباد کے قریب گاڑی سے 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کی گئی، جس میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔ اٹک میں بھی اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب ایک ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔