وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان اپنا اقتصادی منصوبہ "اُڑان پاکستان” آج شروع کرنے جا رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتلایا کہ یہ منصوبہ اگلے پانچ سال میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی ترجیح پاکستانی معیشت کا استحکام ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو منصوبے ہم نے اب شروع کیے ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ انھیں جلد از جلد مکمل کرکے اپنے اصل اہداف کی بڑھیں۔
اُڑان پاکستان منصوبہ ہمارے پانچ سالہ دور میں مکمل ہوگا۔ اور اگلے تین سال میں اس کے نتائج پوری قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگزیب نے کہا کہ وہ ٹیکس، انرجی، ریفارمز، گورمنٹ کے اخراجات میں کمی لانے سمیت ہر شعبے سے تعاون کے لیے پر امید ہیں۔ اب صرف اور صرف کام کا وقت ہے۔
انھوں نے بتلایا کہ یہ سب کچھ ابھی انڈر ایمپلی مینٹیشن یعنی نافذ العمل ہونے کے مراحل میں ہے، جیسے جیسے یہ سسٹم فعال ہوتا جائے گا، ویسے ویسے پاکستان اُڑان بھرتا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ اُڑان پاکستان، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہے اور وہ کیوں اور کیا سے آگے نکل کر فوری طور پر عمل اور نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اڑان پاکستان ہمیں اگلے دو سے تین سالوں میں اس مقام پر لے آئے گا کہ ہم آئی ایم ایف سمیت کسی بھی بیرونی قرضے کے محتاج نہیں ہوں گے۔