پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے عیدالفطر کا مقدس دن خیبرپختونخوا کے خطے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔ یہ کوئی معمولی دورہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسا پیغام تھا جس نے دہشت گردوں کے حوصلے پست کردیے اور پاکستانی عوام کےجذبات کو جلا بخشی۔
آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے آرمی چیف نے اگلے محاذ پر کھڑے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ ریتلی زمین پر بچھے چٹائی، جوانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں، اور آرمی چیف کا جوانوں سے گلے ملنا یہ منظر دیکھ کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی الفاظ میں کہا،آپ کی ہر قربانی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔ ہمارے شہید زندہ ہیں، بس ان کی یادیں ہمارے دلوں میں بسی ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف فولادی دیوار ہیں آرمی چیف نے بچے، بوڑھے اور جوان سب نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ آپ کی بہادری نے تاریخ کے اوراق میں ایک ناقابلِ فراموش باب رقم کیا ہے
2014 میں جہاں دہشت گردی کے واقعات عروج پر تھے، آج وہی وانا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نئے اسکول، ہسپتال اور روزگار کے مواقع نے اس خطے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
پاکستان کی ڈیفنس فورسز ٹرینڈ کر گیا۔ آرمی چیف کی جوانوں کے ساتھ عید منانے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔ صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے،ہم آپ کے ساتھ ہیں جنرل صاحب ہمارے جوان ہمارے فخر ہیں