پاکستانی وفد، جس میں اراکینِ پارلیمنٹ اور ایک ماہرِ نفسیات شامل تھے، انھوں نے حال ہی میں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کی ایک اعلیٰ سیکیورٹی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایات پر عمل میں آئی اور تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جیل میں درپیش مشکلات اور مسائل پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انصاف کا بول بالا ہوگا اور ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ اس ملاقات کو پاکستان کی ان مسلسل سفارتی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جو حکومتِ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کر رہی ہے۔
وفد نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے علاوہ امریکی کانگریس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ بھی اہم مذاکرات کیے۔ ان مذاکرات میں انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر فوری نظرِثانی اور ان کی رہائی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے صدر جو بائیڈن سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صدارتی مدت کے اختتام سے قبل ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں