پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ سستے کر دیے ہیں، یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کرنے کے بعد کیا گیا۔ یہ چھوٹ صرف بین الاقوامی پروازوں پر لاگو ہوگی، جس سے مسافروں کو بڑی بچت ہوگی۔ امریکہ کے لیے ٹکٹ پر 3,50,000 روپے، یورپ، آسٹریلیا اور فار ایسٹ کے لیے 2,10,000 روپے، جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے 1,05,000 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ ملکی پروازوں پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی
یہ فیصلہ 2024 کے بجٹ میں ہوائی سفر پر 56 ارب روپے اضافی ٹیکس کے بعد مسافروں پر مالی دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، PIA نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 جنوری 2025 سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ یہ پروازیں اسلام آباد سے ہفتے میں دو بار، جمعہ اور اتوار کو چلیں گی۔ اسلام آباد سے پرواز صبح 11:30 بجے روانہ ہو کر سہ پہر 4:00 بجے پیرس پہنچے گی، اور واپسی کی پرواز شام 6:00 بجے روانہ ہو کر صبح 5:00 بجے اسلام آباد پہنچے گی