کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک شہری کو حراست میں لے لیا جو سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں بے دخل ہونے کے باوجود ورک ویزے پر جدہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ جون 2023 میں سزا کے بعد اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا اور بھیک مانگنے کے جرم میں اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا۔
امیگریشن حکام کے مطابق، مسافر الہاندو پنہور غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جانے پہنچا تھا لیکن امیگریشن کے دوران اس کا نام بلیک لسٹ میں پایا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق الہاندو 2019 میں عمرہ ویزے پر سعودی عرب گیا تھا، جہاں وہ بھیک مانگنے میں ملوث پایا گیا۔ سعودی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا۔
گرفتاری کے بعد مسافر نے بتایا کہ اس نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے میں ایجنٹ عبدالشکور سے ورک ویزا اور ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ ایجنٹ نے اسے مشورہ دیا تھا کہ سعودی عرب پہنچ کر بھیک مانگے۔مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔