اسلام آباد کے جناح ایونیو پر ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کے انڈرپاس کا کام صرف 42 دنوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر دن رات کام جاری رہا، جس کی نگرانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی اور سی ڈی اے نے اسے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ انڈرپاس پروجیکٹ ایک ریکارڈ کامیابی ہے جو سب سے کم وقت میں مکمل کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔