لاہور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار میں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے موجودہ سیاسی اور عدالتی نظام پر کڑی تنقید کی، اور خیبرپختونخوا کو ملک کا سب سے امیر صوبہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، اور ہم نے اسے صحیح جگہ استعمال کیا ہے۔
گنڈاپور نے جذباتی انداز میں کہا کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا مگر آج یہ نہ خودمختار ہے اور نہ خودار۔ ہم غلام بن چکے ہیں، ہماری ریاستیں، ہمارے لیڈرز، حتیٰ کہ ہماری آوازیں بھی غلام ہیں، انہوں نے کہا۔انہوں نے مدینہ کی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "تاریخ میں ایسی کوئی ریاست نہیں جو مدینہ جیسی ہو۔ وہاں عدل و انصاف کی بنیاد پر حکومت تھی، اور آج ہمیں اسی کی ضرورت ہے۔
ڈنڈے کے زور پر ریاستیں نہیں چلتیں،علی امین گنڈاپور نے 2024 کے انتخابات کو بدترین دھاندلی قرار دیا اور کہا کہ عوام پر سیلیکٹڈ افراد کو مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے۔ جب سے زور زبردستی سے اقتدار بانٹا گیا ہے، تب سے پاکستان زوال پذیر ہوا ہے۔
انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، قوم پوچھتی ہے کہ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی؟ہمارے لیڈر جیل میں، لیکن آواز نہیں دبی،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، انہیں جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ وہ اس نظام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور وہ خطرہ ہے قانون کی حکمرانی کا۔
انہوں نے مزید کہا، ہمارا لیڈر، اُس کی اہلیہ، ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، 14 ساتھی شہید کیے گئے، لیکن ہماری تحریک جاری ہے اور دباؤ سے مزید ابھرے گی۔ہم نے وسائل کو سنبھالا ہے، کے پی اب سب سے امیر صوبہ ہے،اپنی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ "ہم نے کرپشن پر قابو پا لیا ہے، ہمارے پاس پیسہ ہے، اور ہم نے کے پی کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل جنگ قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، اور خودمختاری کی ہے اور اگر یہ فیصلے غلاموں کے ذریعے ہوں گے، تو ہم سب غلام ہی رہیں گ