پاکستان کی معاشی شرح نمو کے حوالے سے آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ نے نئی تشویش پیدا کر دی ہے، جس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزید کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یعنی وہ خوشخبری جو آئی ایم ایف نے جنوری 2025 میں 3 فیصد کے قریب بتائی تھی، اب وہ دھندلا گئی ہے!
اکتوبر 2024 میں بھی جب آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا تو یہ تخمینہ 3.2 فیصد تھا، مگر اب صورتحال کا گراف مزید نیچے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ معاشی ترقی کے اس تیز زوال کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جائیں گے، اور یہ ایک سنگین اشارہ ہے کہ پاکستان کے معاشی اہداف پورا کرنا اس بار مشکل ہو سکتا ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس بحران کو ایک نئے عزم کے ساتھ شکست دے سکتے ہیں؟ عالمی اداروں کی یہ رپورٹس جہاں مشکلات کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں، وہیں یہ ایک موقع بھی ہیں کہ ہم اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور سخت فیصلے کریں تاکہ ہم اس مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔