آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی دوسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالرز اور کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں 1.3 ارب ڈالرز منظور کیے ہیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرا م کے تحت ایک ارب ڈالر زمالیت کے لگ بھگ قرض کی اگلی قسط کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف بورڈ نے 1.3 ارب ڈالر کی کلائمٹ فائنانسنگ کی بھی منظوری دے دی۔
دار نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کو بہت بڑی خوش خبری ملی ، بھارت کو پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک اور پریشانی کا سامنا آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دے کر عالمی سطح پر خوش کر دیا ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کااِجلاس جمعہ کو ہوا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر زکے لگ بھگ مالیت کے قرضے کی اگلی قسط کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان معاہدہ طے پایا کہ پاکستان کو اسٹاف سطح کے معاہدے اور اسٹینڈرڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے پہلے اقتصادی جائزے کو منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔
آئی ایم ایف بورڈ نے خاصی تفصیل اور غور کے بعد اقتصادی جائزہ اور قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے علاوہ بھی آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کلائمٹ فائنانسنگ کے تحت ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی منظوری دی ۔
بورڈ کی جانب سے سات ارب ڈالر زکے قرض کے تحت ایک ارب ڈالر زکی منظوری کے بعد اُمید ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قسط کی منظوری اور بھارت کے ہتھکنڈوں کے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور پُر اثر کارکردگی کے لئے پُرعزم ہے۔