موسمیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ اگلے 4 سے 5 روز شدید بارش ہونے اور طوفانی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ملک کے تمام حصوں میں بالعموم جبکہ بالائی حصوں میں بالخصوص آندھی چلنے اور بارش ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
جبک رواں ہفتے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں، اس لیے تیز آندھی، جھکڑ کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے کچے اور بالائی جنوب اورمشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، تھر، مٹھی، اسلام کوٹ میں بارش ہو سکتی ہے۔
دادو، جوہی، سیہون، نوابشاہ قاضی احمد، ہالہ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے، جو 50 ڈگری محسوس کیا جا سکے گا۔
مجموعی طور پر ملک بھر بارشوں کا سسٹم متحرک ہوچکا ہے۔ جبکہ بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ ممبئی میں مئی کے مہینے میں ہونے والی حالیہ بارش نے پچھلی کئی دھائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسی غیر یقینی صورتحال میں موسمیاتی فصلوں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بدلتے موسم سے آگاہ رہیں اور لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے موسم کی صورتحال کو ذہن میں رکھیں۔