قاسم خان (عمران خان کے بیٹے) نے دعوی کیا کہ اڈیالہ جیل میں دس قیدی ہیپاٹائٹس کے سبب انتقال کر چکے ہیں، اور عمران خان کو بھی انفیکشن کے خطرے کا سامنا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہا جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان دعوؤں کو سختی سے رد کیا اور بتایا کہ کوئی قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار نہیں ہے، ہر قیدی کا ہیپاٹائٹس (B، C) اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور فوری طور پر متاثرہ افراد کو الگ رکھا جاتا ہے۔
اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی متاثر نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے حالیہ انٹرویو میں اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا، قاسم خان نے کہا تھا انہیں خدشہ ہے انکے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
اگر مستقبل میں کوئی عدالت یا معتبر طبی ادارے ایسی رپورٹ جاری کرے، تب ہی یہ معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ فی الحال یہ بات افواہوں اور سیاسی مبالغہ آرائیوں تک محدود ہے۔