لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہاہم نے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی اور فتنے کو شکست دی۔ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ ترقی، میرٹ اور خدمت کی بنیاد پر سیاست ہونی چاہیے۔
نوازشریف نےگزشتہ حکومت پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ اس دور میں نہ کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع ہوا، نہ میرٹ پر عمل ہوا، بلکہ ملک اقتصادی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقدامات سے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، مہنگائی میں کمی آئی، اور ترقی کی رفتار بحال ہوئی۔
چور اور ڈاکو کے الزام میں جواب عمران خان کو ساتھ لانے والے بھی ذمہ دارہیں
سابق وزیراعظم نے کہا عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔ جو دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتے تھے، خود چور ثابت ہوئے۔ فتنہ، فساد اور جلاؤ گھیراؤ کے ماحول میں کون سی قوم ترقی کر سکتی ہے؟
پنجاب میں امن، ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری لائی گئی ہے،نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، ایک لاکھ 20 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، غریبوں کا مفت علاج معالجہ ہو رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، اور ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں۔ یہ اقدامات عوامی خدمت اور ترقی کی پختہ مثال ہیں۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح نےاسکی مقبولیت کوثابت کردیاہے
اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں جیت کر اپنی سیاسی طاقت اور عوامی اعتماد کا عملی مظاہرہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ عوام کی جانب سے کارکردگی، خدمت اور ایمانداری کی بنیاد پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔
