پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور یہ احتجاج آخری احتجاج ہوگا جو کہ عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں ہنگامہ آرائی کی فوٹیج اور پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔
اب ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے جس میں روس اور چین کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔