سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ناروے اور دیگر ممالک کے ساتھ پیش کی گئی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ اس قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں سے متعلق ذمہ داریوں پر رائے مانگی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔ سعودی عرب نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو سراہا