سعودی عرب میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اتوار تک مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور اچانک سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور وادیوں، ندی نالوں یا خطرناک مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں۔
ریاض، جدہ، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت کئی علاقے موسمی اثرات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا چاہیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ غیرمعمولی موسم درمیانے سے شدید نوعیت کا ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی ہے۔
خاص طور پر ڈرائیور حضرات کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ حکام نے کہا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔