سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل جوزف عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل عون کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور لبنانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لبنان میں استحکام اور ترقی کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر زور دیا۔
آج لبنانی پارلیمنٹ نے ملک کے فوجی کمانڈر جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا۔یہ انتخاب دو سال سے جاری صدارتی خلا کے خاتمے کا باعث بنا ہے۔
آج کا اجلاس صدر کے انتخاب کی 13ویں کوشش تھی۔ اس سے پہلے سیاسی اختلافات اور قانون سازوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے تمام کوششیں ناکام رہی تھیں۔