ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ان کی فیملی کے ممبر شیخ عبداللہ راکان نائف جابر الاحمد الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں کویت کی شاہی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس فوتیدگی کو مشترکہ غم مانتے ہیں۔
سعودی بادشاہ اور ولی عہد نے کویتی قیادت اور متوفی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو تعزیتی ریفرنس بھی بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ کویت کا الصباح خاندان طویل عرصے سے کویت کا حکمران ہے اور اس کے آل سعود فیملی کے ساتھ قریبی، خاندانی اور علاقائی مراسم ہیں۔
دونوں خاندانوں میں عقیدے اور منہج کی یگانگنت اور عربی النسل ہونے کی مماثلت بھی پائی جاتی ہے، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔