سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادہ خالد بن سلمان نے پیٹ ہیگستھ کو امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
بات چیت کے دوران، دونوں وزرائے دفاع نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے شراکت داری مضبوط بنانے اور عالمی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے میں اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔