ریاض: سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں خوفناک مندی کا سامنا، دو دنوں میں 1000 پوائنٹس سے زائد کی کمی اور 500 ارب ریال سے زیادہ کا نقصان۔ عالمی اقتصادی صورتحال اور امریکی صدر کی جانب سے نئے تجارتی ٹیرف کے نفاذ نے سعودی سٹاک مارکیٹ کو 5 سال کی نچلی سطح تک پہنچا دیا۔
اس ہنگامی صورتحال کے اثرات سعودی تیل کمپنی آرامکو پر بھی پڑے، جس کی کاروباری مالیت میں 340 بلین ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی سٹاک مارکیٹ میں توانائی کے شعبے کی کمپنیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ پورے خلیج اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا زور رہا۔
گزشتہ روز سعودی مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مزید کمی دیکھنے کو ملی، جس سے یہ صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ عالمی اقتصادی بحران اور تجارتی جنگوں نے سرمایہ کاروں کو شدید پریشانی میں ڈال دیا ہےجس کے منفی اثرات امریکہ سمیت دنیا بھر میں دیکھے جاسکتے ہیں اورعالمی سطح پر سٹاک مارکیٹس شدید مندی کا سامنا کررہے ہیں۔