(دار نیوز) سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جامعہ طیبہ نے دنیا میں پہلی بار کینسر کا طریقہء علاج دریافت کرلیا ہے جس سے کینسر کے مرض سے مکمل شفا مل سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں قائم جامعہ طیبہ کی فکیلٹی ممبر ڈاکٹر مروۃ البکری نے سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ ہم نے کینسر کا ایک ایسا طریقہ علاج دریافت کیا ہے جو اس سے پہلے دنیا میں موجود نہیں تھا۔
ڈاکٹر مروۃ البکری نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا وائرس دریافت کیا ہے جو کینسر کے مریض کے جسم میں پلانٹ کیا جاتا ہے جس سے کینسر کے مرض کے خلاف مریض کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور وہ پلانٹڈ وائرس کینسر کے خلیات کو آہستہ آہستہ ختم کردیتا ہے۔
ڈاکٹر مروۃ البکری کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا طریقہ علاج ہے اور یہ صرف سعودی عرب میں دریافت کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتلایا کہ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار مختلف موقعوں پر امریکی سائنسدانوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔
ڈاکٹر مروہ البکری نے بتلایا ک امریکہ کے مختلف سائینسی ماہرین نے ہماری اس کوشش کو سراہا اور اسے منفرد قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم اس وائرس کو تیار کر چکے ہیں اور اسے علاج کے لیے پیش کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ طیبہ یونیورسٹی مدینہ منورہ میں واقع ہے جسے 2003ء میں قائم کیا گیا تھا۔ سعودی ماہرین کے بقول پچھلے چند سالوں کے دوران اس یونیورسٹی کے میڈیکل اور طبی شعبے نے سعودی عرب کی باقی یونیورسٹیوں کی بنسبت کافی ترقی کی ہے۔