آج سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری فیشن شو میں پاکستانی ملبوسات کی نمائش ہوگی۔ پاکستانی ماڈلز کی قیادت ادارہ سجل علی کریں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی ڈیزائنرز اور ریاض میں موجود بڑی بوتیک انڈسٹریز کے مابین اشتراک کا نیا معاہدہ طے پا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیشن شو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی اور تخلیقی روابط کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ نمائش میں نئے اور پرانے ڈیزائنرز کے کام کی نمائش ہو گی جس میں 80 فیصد شرکاء پاکستان سے اور بقایا ہندوستان، امریکہ، دبئی اور سعودی عرب سے ہوں گے۔
ریاض فیشن شو کے میزبانوں نے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز کی آمد اور شرکت کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی سطح پر ریلیشنز کو قائم کرنا اور پاکستانی ملبوسات کے لیے نئی مارکیٹس کو تلاش کرنا ہے۔
فیشن شو کی شریک آرگنائزر عائشہ محسن کا کہنا تھا کہ ریاض پہلی بار ایک منظم نمائش کی میزبانی کرے گا جس میں زیادہ تر پاکستانی ڈیزائنرز شامل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے ڈیزائنرز اور ماڈلز کے لیے اچھا موقع ہے کہ ہم یہاں مستقبل کے لیے مواقع پیدا کرسکیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ موسمِ سرما کی شادیوں، شاموں اور اس کی راتوں کے ملبوسات اور نیم رسمی لباس کی نمائش کریں گے۔