مکہ مکرمہ میں حکام نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مفت سامان رکھنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ یہ سروس فی الحال مسجد الحرام کے قریب دستیاب ہے، جہاں مشرقی جانب مکہ لائبریری کے قریب اور مغربی جانب گیٹ نمبر 64 کے پاس سامان رکھنے کے مقامات موجود ہیں۔
زائرین 7 کلوگرام تک وزنی بیگز کو زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کے لیے رکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ نسک ایپ کے ذریعے اپنے عمرہ پرمٹ پیش کریں۔ قیمتی اشیاء، ممنوعہ سامان، کھانے پینے کی اشیاء، اور ادویات رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ سامان حاصل کرنے کے لیے کلین ٹکٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا کہ یہ سروس جلد ہی مسجد الحرام کے تمام اطراف میں پھیلائی جائے گی تاکہ زائرین کی بہتر خدمت کی جا سکے۔