سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کےدرمیان اچھے تعلقات نے دونوں ملکوں کی معیشت کو مستحکم کیا ہےاور کئی شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دیا ہے۔
شاہ سلمان نے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی دورے کا خیر مقدم کیا اور تشکر کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سراہا گیا، اور کئی شعبوں میں ہونے والے باہمی تعاون اور مشاورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آ نے والے چار سالوں میں 600 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا گیا جن میں سے 300 ارب ڈالر سے زائد کے باہمی تجارتی معاہدوں کا اعلان بھی شامل ہے۔
کابینہ نے خلیجی – امریکی سربراہی اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان کے خطاب کو پسندکیا گیا،جس میں خطے میں امن ، ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔اور امریکی صدر نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے تنازعات کو حل کرنے میں سعودی عرب کی حمایت کا عہد کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شام پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو داد دیتے ہوئے امریکی صدر کی طرف سے اُن اقدامات کی قبولیت پر اظہار تشکر کیا گیا۔کابینہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات شام کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کابینہ نے سکریپ مراکز میں تابکار مادوں اور اُن کے نقصانات کو روکنے والے اداروں کو منظم کرنے پر زور دیا اور لوگوں کو اُن کے اثرات سے محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
کابینہ نے بین الاقوامی سطح پر طلبہ کو سائنس و انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینے پر بات چیت کی اور اس پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا اور ان کی سائنسی و انجینئرنگ نمائش (آئیسف 2025) میں شاندار کامیابیوں کو پسند کیا۔