مناما:بحرین میں جاری تیسرے ایشیائی یوتھ گیمز کے پہلے روز سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کر کے نہ صرف اپنے حریفوں کو زیر کیا بلکہ تاریخ بھی رقم کی۔
سعودی ایتھلیٹ ناٸف السمیری نے بحرین نیشنل اسٹیڈیم میں ان کھیلوں کا پہلا تمغہ جیت کر سعودی عرب کا نام روشن کیا۔ اسی روز سعودی ہینڈبال ٹیم نے ہانگ کانگ کو 43-16 سے یکطرفہ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ والی بال ٹیم نے منگولیا کو تین ایک سے شکست دے کر گروپ میں اپنے موقف کو مضبوط کیا۔
سعودی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کئی اہم مقابلے جیت کر فائنل راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس کے علاوہ، شو جمپنگ ٹیم نے بھی پہلا راؤنڈ بغیر کسی فالٹ کے کامیابی سے مکمل کر کے اپنی فتوحات کے سفر کا آغاز کیا۔ سعودی کھلاڑیوں کی یہ شاندار کارکردگیاں نہ صرف ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہیں بلکہ سعودی عرب کی کھیلوں میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھنے کی علامت ہیں۔
اس شاندار آغاز کے بعد سعودی ٹیم کے شائقین کو مزید کامیابیوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔
