کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتلایا کہ انھوں نے 6 بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔
کینڈین حکام کے مطابق مذکورہ بھارتی سفارت کار کینیڈا کے اندر مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔
کینیڈا نے نہ صرف بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے بلکہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید ڈاون گریڈ کردیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم نے براہ راست بھارتی حکومت کو کینیڈا کی سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔
جبکہ بھارت کی طرف سے بھی کینیڈا پر بھارتی پنجاب میں سیاسی مداخلت کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ حکومتوں کی سطح پر اس کھینچا تانی سے ایسے لاکھوں بھارتی شہری جو کینیڈا میں مقیم ہیں یا جو کینیڈا جانا چاہتے ہیں، ان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔