اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سعودی سفارت خانہ کے شعبہ الملحق الدینی کے نمائندہ خصوصی فضیلة الشیخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبد الرشید اظہر رئیس المجلس الاسلامی باکستان و ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹر نیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر کامران سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ماضی قریب میں کئے گئے پروجیکٹ اور مستقبل کے منصوبہ جات کے متعلق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر کامران کو تفصلی بریفننگ دی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر اور قاری صہیب احمد میر محمدی رئیس کلیة القرآن الكريم والتربية الاسلامية کی وساطت سے سعودی حکومت اور سعودی رفاحی اداروں کی طرف سے بے لوث خدمات اور بالخصوص حال ہی میں شعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک ھزار افراد کی گنجائش رکھنے والی اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار مرکزی جامع مسجد ابن کثیر کی پر شکوہ عمارت کی تعمیر اور دیگر خدمات کو سراہا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سعودی حکومت اور سعودی رفاحی اداروں کے تعاون سے مزید پراجیکٹ شروع کرنے کی خواھش کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر رئیس المجلس الاسلامی باکستان نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر کامران کو یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں مرکزی جامع مسجد اور اسلامک لرننگ کی نئی اور مستقل بلڈنگ کی تعمیر یونیورسٹی کے ماسٹر پلان میں شامل کردی گئی ہے ۔ اس پر کام جاری ہے اور بہت جلد اس کا تعمیری کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ بغداد الجدید کیمپس میں مزید آٹھ مساجد جن میں مصلی خواتین بھی شامل ہے کی تعمیر کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر کی اپنی مادر علمی کیساتھ اس قلبی تعلق اور یونوسٹی کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دنیا بھر میں سعودی حکومت کی اسلام اور مسلمانوں کے خدمات اور بالخصوص پاکستان میں سعودی سفارتخانہ کی خدمات پر انکا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے کے لیے نیک خواھشات کا اظہار بھی کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے مملکت سعودی عرب کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی در حقیقت میں سعودی عرب میں پاکستان کی سفارت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور وطن سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میاں محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور سعودی حکومت کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دینے پر زور دیا اس موقع پر ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نےپاکستان میں سعودی سفارت خانہ کے ذیلی دفتر الملحق الدینی کی طرف سے شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے شائع کردہ قرآن پاک کے اردو عربی انگلش زبانوں میں مترجم نسخے پیش کئےجس پر وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے انکا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر رئیس المجلس الاسلامی باکستان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ بہاولپور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران کو 1989 کے مکمل کلمہ طیبہ پر مشتمل اوریجنال غلاف کعبہ کی زیارت بھی کروائی، جسے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے فرط جذبات میں بوسہ دیا ۔یہ غلاف کعبہ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر کے والد محترم شہید ملت متکلم اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشیداظہر کو سعودی بادشاہ شاہ فہد کی طرف سے گفٹ کیاگیا تھا۔
ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میری مادر علمی ہے اور میری خواھش ہے کہ میں اپنی مادر علمی کی جتنی ممکن ھوسکے خدمت کرسکوں، وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر کو میاں محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے وزٹ کی بھی دعوت بھی دی جسے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے بخوشی قبول کرتے ہوئے جلد از جلد میاں محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان تشریف لانے کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر سینئر سٹاف آفیسر ٹو وائس چانسلر وسیم صدیقی اور ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر کے دست راست پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبیدالرحمان بھی موجود تھے ۔