مصر میں اس وقت ایک نوجوان احمد عادل کے متعلق خبر چل رہی ہے کہ اس نے ایک ساتھ تین شادیاں کی ہیں ،مختلف ویب سائٹس پر اس کی تین بیویوں والی تصاویر بھی گردش کرر ہی ہیں۔
لیکن نوجوان دلہے نے وضاحت کرتے ہوئے بتلایا کہ اس تصویر میں اس کی صرف دو ہی بیویاں ہیں، تصاویر میں تیسری کوئی اور خاتون ہیں جو ویسے ہی تصویر شامل ہوگئی تھیں، وہ میری بیوی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت مصری سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی شادیوں کو لیکر لوگ مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں، کوئی تحسین کر رہا ہے تو کوئی تنقید۔
لیکن اصل ماجرا کچھ اور ہے، نوجوان احمد عادل کے مطابق اس نے 6 ماہ قبل ایک شادی کی تھی اور اب اپنی پہلی بیوی کی پسند اور رضا سے دوسری شادی کی ہے۔
پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو بھی تیار کیا اور خود بھی تیار ہوئی، دونوں نے ایک جیسا لباس پہنا، تو اس طرح دو خوشیاں اور دو بیویاں ایک ساتھ جمع ہوگئیں۔
نوجوان احمد عادل نے بتلایا کہ میری پہلی بیوی میری دوسری بیوی کو نہیں جانتی تھیں، میرے تعارف کروانے پر دونوں کی دوستی ہوگئی۔ احمد عادل نے بتلایا کہ اس کی پہلی بیوی نے میری دوسری شادی پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
سماجی رابطوں کی مخلتف ویب سائٹس پر احمد عادل کی ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرنے کے واقعے نے دھوم مچا دی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وہ دولہا عروسی لباس میں ملبوس تین خواتین کے ساتھ نظر آیا۔
اگرچہ احمد عادل نے وضاحت کردی ہے کہ اس نے دو لڑکیوں سے چھے ماہ کے وقفے سے دو شادیاں کی ہیں اور اس تیسری لڑکی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
تاہم سیلون اور بیوٹی پارلر والی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتلایا ہے کہ اس نے، اسی لڑکے کی بکنگ پر اس دن تین لڑکیوں کو ایک ساتھ تیار کیا ہے۔