اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران 33 گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتلایا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے پہلے گداگروں کی ریکی کی، ان کے متعلق مکمل معلومات حاصل کیں، بعد ازاں ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری طرف سعودی عرب میں بھی پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے سینکڑوں یمنی، مصری، پاکستانی اور بنگلہ دیشی پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار گداگروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے گداگروں کے نہ صرف ویزے منسوخ کیے جائیں گے بلکہ ان کے دوبارہ مملکت میں داخل ہونے پر بھی، پابندی عائد کی جائے گی۔
ماضی قریب میں بھی پاکستان کے شہر ملتان کے ایسے 5000 سے زائد گداگروں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جو سعودی عرب میں گداگری کرتے پائے گئے تھے۔