لاہور: حکومت پنجاب نے ایک بڑا فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کے لیے 23 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا!
یہ مالی امداد آغوش پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا اور محفوظ زچگی کو یقینی بنانا ہے۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی سمیت پنجاب کے 13 اضلاع شامل کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ امدادی رقم حاملہ خواتین کو باقاعدہ طبی معائنوں کے بدلے دی جائے گی تاکہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی صحت اور فلاح و بہبود کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا یہ منصوبہ پنجاب بھر میں مزید اضلاع تک پھیلایا جائے گا؟ عوام کی نظریں حکومت کے اگلے فیصلے پر جمی ہیں