عالمی بینک نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ غریب کاشتکاروں کی مدد کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد موسمیاتی بحران کے شکار افراد کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ قرض پاکستان کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے اور اس سے چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منصوبے سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد، جن میں 10 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں، مستفید ہوں گے۔
پاکستان میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، اور اس وقت ورلڈ بینک پاکستان میں 54 منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔