ریاض:عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی بے مثال مثال قائم کرتے ہوئے ‘شاہ سلمان ریلیف سینٹر’ نے ایک بار پھر اپنی امدادی سرگرمیوں سے دنیا کو متاثر کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق، حالیہ دنوں میں شام اور سوڈان کے بحران زدہ علاقوں میں مجموعی طور پر 2339 امدادی خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حلب میں 1339 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں، جنہوں نے مقامی آبادی کو قحط، غربت اور غذائی قلت کے اندھیروں میں امید کی ایک روشن کرن عطا کی۔ دوسری جانب، سوڈان کے بلیو نیل سٹیٹ میں 1000 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں، جن سے براہ راست 4686 متاثرہ افراد کو فائدہ پہنچا۔
ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نہ صرف قدرتی آفات اور جنگ زدہ علاقوں میں بروقت مدد فراہم کرتا ہے، بلکہ دنیا بھر کی متاثرہ کمیونٹیز کو انسانی وقار کے ساتھ خوراک، طبی سہولیات اور پناہ کی فراہمی میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ امدادی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سعودی عرب کا انسانیت سے وابستہ وژن محض نعروں تک محدود نہیں، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے لاکھوں متاثرہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔