خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے جانے والا پاکستانی بحری جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج عمان میں داخل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی، جس کے بعد جہاز محفوظ انداز میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا، جہاں یہ بڑی مقدار میں ڈیزل اتارے گا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال میں آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل انتہائی حساس معاملہ بن چکی ہے، اور ایسے میں پاکستانی جہاز کا بحفاظت گزرنا ملکی توانائی سپلائی کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
