کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل احمد البیز نے منگل کو اسلام آباد میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزارت تعلیم پاکستان میں پانچ ہزار نئے اسکول تعمیر کرے گی۔
تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان اور کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے 14 ملین ڈالرز کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے